تاثر ہے خود کو نیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں: عمران خان

21

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ کرپٹ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ 
عمران خان نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہےخ میں اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کوبچانے کیلئے جہاد کررہا ہوں۔ عوام کو اس بات پر غصہ ہے کہ پاکستان کو دوبارہ کرپٹ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا جبکہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خیال میں یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی، موجودہ حکومت کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے اور یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 سالوں میں سے 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی لیکن اب پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.