وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی

4

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دوست ملک چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول سے متعلق وزارت خزانہ کی سمری منظور کرلی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئے ہو گا۔ 
سمری میں بتایا گیا ہے کہ دوست ملک چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض ایک فیصد مارجن پر سال 2019ءمیں کئے گئے معاہدے کے تحت ملے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ قرض واپسی موخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.