عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران نیازی کو دی گئی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کر لے گی: وزیر داخلہ

17

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پرقانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کر لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج 2 درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے اور عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کر لے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج مقدمات میں نامزد اخلاقی اور جمہوری قدروں سے عاری شخص کس طرح سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.