رواں ہفتے میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو گیا

33

لاہور: کرنسی مارکیٹ میں  ڈالر اور روپیہ میں آگے بڑھنے کی دوڑ جاری رہی، رواں ہفتے پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کو سخت دباؤ میں رکھا گو کہ امریکی کرنسی نے اٹھنے کی پوری کوشش کی لیکن مضبوط روپے نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں.

انٹربینک مارکیٹ میں کمزور ہوتے ہوئے ڈالر نے ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں مزید دو روپے تیس پیسے قدر کھو دی، کاروباری ہفتے کے  پہلے ہی روز روپیہ مضبوط ہوا اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،،۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 2 روپے 30 پیسے کم ہو کر 198 روپے پر آ گئی،
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہو کر 198 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

تبصرے بند ہیں.