حکومت کی کفایت شعاری مہم ممکنہ تجاویز سامنے آگئیں

40

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات کا اعلان کیا جس کیلئے ممکنہ تجاویز سامنے آگئیں۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹہ پر 40 سے 50 فیصد پر کٹ لگانے کی تجویز   سامنے آئی ہے جبکہ وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹہ پر بھی مناسب کٹ لگانے کا فیصلہ  کا امکان ہے۔تاہم بجلی ، گیس اور ٹیلی فون پر  کٹ نہ لگانے کی تجویز دی۔

 

حکومتی ذرائع  نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز  دی گئی ہے ۔تمام وزارتوں کے افسران کے لئے نئی گاڑیاں لینے کے معاملے پر بھی پابندی کی تجویز  سامنے آئی ہے ۔ یہ تمام تجاویز کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔کفایت شعاری مہم کی تمام مجوزہ تجاویز پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے  گی ۔

تبصرے بند ہیں.