’عمران خان پاکستان کی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں‘

93

لندن: دی اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

 

اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق ، عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ وہ حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ جس سے حکمرانوں کی توجہ اہم امور سے ہٹ رہی ہے ۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت بحرانوں کا شکار ہے ۔ قرضے لے کر ایسے منصوبے لگائے گئے جن سے کم فائدہ مل رہا ہے ۔ پاکستان کو عالمی ادائیگیوں میں مسائل درپیش ہیں ۔

 

رپورٹ کے مطابق ، شہباز حکومت معاشی فیصلوں کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ ایسے حالات میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے معاشی اصلاحاتی عمل کو جھٹکا لگ سکتا ہے ۔

 

دوسری جانب ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گورنمنٹ بونڈز کی شرح سود میں مسلسل اضافے کے باعث حصص بازار مندی کا شکار رہا ۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 192 ارب روپے ڈوب گئے ۔

 

موجودہ معاشی بحران سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے سرمایہ کاروں کو کیپٹل مارکیٹ سے نکالنے پر مجبور کر دیا ۔

 

رواں ہفتے کے دوران حصص بازار مندی کا شکار رہا ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پانچ سو سینتالیس پوائنٹس کی کمی آئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 190 ارب روپے ڈوب گئے ۔

 

انویسٹرز محفوظ سرمایہ کاری کے لئے سرکاری بونڈز میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس طرح شیئرز مارکیٹ سے پیسہ نکل کر بینکوں میں جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.