انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

34

لاہور:سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے  میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام نے بھی صارفین کیلئے ویڈیو ریلز فیچر میں تبدیلی کر دی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر اب صارفین 60 سیکنڈ سے طویل ریلز  بھی پوسٹ کرسکیں گے کیونکہ سوشل میڈیا ایپ  انسٹا گرام پر اب ریلز کا دورانیہ 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 90 سیکنڈ کیا جا رہا ہے۔

 

انسٹاگرام حکام کا کہنا ہے کہ ایپ میں کئی نئے  فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ٹیمپلیٹس، انٹرایکٹو اسٹیکرز اور  ساؤنڈ ایفیکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.