ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو دھچکا

38

اسلام آباد:ملک میں جاری بجلی کے بحران کو قابو کرنے کیلئے ایل این جی کی درآمد کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا ،پی ایل ایل نے3,4جولائی کو ایک کارگو کی ڈیلیوری کیلئے ٹینڈرجاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے میعار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا ،کوئی بھی کمپنی تکنیکی طور پر کوالیفائی نہ کرسکی ۔

ٹینڈر کے تحت 2 کمپنیوں ای این او سی سنگاپور،ٹوٹل انرجائس گیس اینڈ پاور نے بولیاں جمع کرائی تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.