ترکی میں بھی مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

16

انقرہ :پاکستان کیساتھ ساتھ  ترکی میں مہنگائی کی شرح  23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعدمہنگائی  73 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی  ہے۔

ترک محکمہ شماریات  کے مطابق   مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعدمہنگائی  73 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی  ہے۔اپریل میں یہ  اعدادو شمار 70 فیصد تھا ۔

  یوکرین میں جاری جنگ ،لیرا کی قدر میں کمی ، اور اجناس اور  توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ ہے ۔

 ٹرانسپورٹ کی سالانہ قیمتوں میں 108فیصد اور اجناس کی قیمتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔

تبصرے بند ہیں.