کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے سمیت تمام وزراء اورسندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ کچھ کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں ہیں،پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہے کیونکہ خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔
تبصرے بند ہیں.