مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدیدردِعمل

18

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر   نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی ہی کیوں سیاسی ، عسکری اور عدلیہ پر مشتمل اشرافیہ  کی ناکامی کی قیمت ادا کرے ؟


انہوں نے مزید کہا کہ اس مذاق کو اب ختم ہونا چاہیے ، اگر عام آدمی کو کمر کسنے کا کہا جا رہا ہے تو ججوں، جرنیلوں اور سینئر بیوروکریٹس کی تنخواہیں آدھی کر دینی چاہیے اور تمام مراعات واپس لے لینی چاہیے ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.