پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، فیاض الحسن چوہان کا شدید ردعمل

2

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں دوسری دفعہ 30 روپے اضافہ عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہباز شریف کی دو مہینے کے وزارت عظمی عوام کیلئے موت  ثابت ہوئی ہے۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس روپے اضافے پر فیاض الحسن چوہان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک ہی دن میں 47 فیصد بجلی اور 30 روپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومت کا منہ چڑا رہا ہے۔بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے پرانے پاکستان کی چاہت والوں کو راحت مل رہی ہوگی، عوام کیلئے مہنگائی اور شہباز شریف کیلئے سوئمنگ پول اور عیش و عشرت کا سامان ہے۔حکمران پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لے۔

تبصرے بند ہیں.