حکومت والے سامان پیک رکھیں, جانے کا وقت قریب ہے: شیخ رشید

9

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک ہفتے میں پیٹرول اور  ڈیزل کی قیمت میں ساٹھ روپے کے اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت والے اپنا سامان پیک رکھیں، ان کے جانے کا وقت قریب ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب چیری بلاسم ایک ہفتے میں ساٹھ روپے لٹر پیٹرول و ڈیزل، دوسوتیرہ روپے گھی اور ستر روپے دال پر  بڑھائے گا تو غریب آدمی بغیر کسی کے نکالے ان کے گلے کو آئے گا ، انہوں نے کہا کہ جو گڑھا انہوں نے عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر رہے ہیں۔

 

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جو وعدے کرکے آئی ہے اس پر عمل ہوا تو لوگ خود باہر نکلیں گے، جو بجٹ حکومت نے دینا ہے اسکے بعد انکا سیاسی جنازہ اٹھ جائے گا ، حکومت کے جانے کا وقت قریب ہے، انہوں نے ہر صورت جانا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.