نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹس کے شرح منافع میں معمولی اضافہ

111

اسلام آباد: قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے ،  مختلف منافع اسکیموں پر  شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹس کے شرح منافع کے مارجن میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔

 

فنانس ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کا مارجن 12 فیصد سے بڑھا کر 12.36 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کا مارجن 10.75 فیصد سے بڑھا کر 12.25 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر 12.40 فیصد منافع میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 

پنشنرز، شہداء اور ویلفیئر سرٹیفکیٹس پر منافع کے مارجن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 14.16 فیصد پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ نے طویل مدتی قومی بچت کے سرٹیفکیٹس پر معمولی اضافے کیا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.