مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم،مہنگا پٹرول مزید مہنگا 

85

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا ہے۔ 30 روپے کے بعد پٹرول کی قیمت مزید 30 روپے بڑھا دی ہے۔ پٹرول کی موجودہ قیمت 209  روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

 

پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجبوری میں پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ نیپرا کی طرف سے آج ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً 25 روپے ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.