بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

14

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ابھی صرف 2 دن کی ہوئے ہیں لیکن بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے جبکہ درخواست پر سماعت 15 جون کو ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے 4 ارب 34 کروڑ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 2 ارب 7 کروڑ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے 1 ارب 97 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق نیپرا کو دی گئی درخواست میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ایک ارب روپے، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے 1 ارب 91 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

تبصرے بند ہیں.