اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 5 رکنی بینچ کی جانب سے آج ہی سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پانچ مخصوص نشستوں کا کیس فکس تھا اور آئین کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن کریں مگر ہمارے ارکان نامزد کریں جبکہ ہماری فہرست الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جس سے کہا ہے کہ فوری ارکان کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی، وکیل کے موڈ پر عدالت بھی فیصلہ نہیں کرتی مگر امید ہے کہ عدالت اچھا فیصلہ کرے گی۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.