اگلے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پی ٹی آئی کی پٹیشن تیار

22

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اگلے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پٹیشن تیار کر لی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اگلے لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے اور کارکنان کی ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں پٹیشن تیار کر لی ہے جو آج کسی بھی وقت سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی جبکہ عمران خان نے اس درخواست کی حتمی منظوری بھی دیدی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کیس کی پیروی کریں گے اور مجوزہ درخواست میں سپریم کورٹ سے سوال کیا جائے گا کہ کیا لانگ مارچ میں دوبارہ پکڑ دھکڑ ہوگی، اور عدالت بتا دے کہ حکومت دوبارہ ملک بند کردے گی یا انہیں روکا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.