عالمی پابندیاں نہ ہوں تو روس سے سستا تیل ضرور لیں گے: مفتاح اسماعیل

13

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل   کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت نےتیل  کیلئےروس سےرابطہ کیا تھا،پابندیاں عائد ہونے پر روس نے گزشتہ حکومت کو جواب نہیں دیا،اگر روس سستا تیل دے اور عالمی پابندیاں نہ ہوں تو ضرور لیں گے۔

 

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ  کا کہنا تھاکہ ہم نےگندم  کیلئےیوکرین اورروس سےرابطہ کیا،دونوں ممالک میں سے جو بھی گندم فراہم کرے گا ہم خرید لیں گے۔

 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باعث روس سےتیل خریدنا مشکل ہوگا، آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں۔ اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے، بجٹ میں سبسڈیز واپس لینےاورٹیکس میں کچھ اضافے کا امکان ہے،عمران خان نے ہمیں پھنسانے کیلئے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا اگر روس پیشکش کرے اور پاکستان پر کوئی پابندی نہ ہو تو غور کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.