وزیر اعظم شہباز شریف  3 روزہ سرکاری دورے پر  ترکی روانہ

40

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  3 روزہ سرکاری دورے پر  ترکی روانہ ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئےہیں،  وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر بھی ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف  ترک صدر رجب طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور ، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔جبکہ دونوں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے۔ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کے ترکی کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ، اس لیے دونوں اسلامی ممالک مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے رہے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.