کراچی: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ سخت معاشی فیصلے لینے کا عمل شروع کیا تو روپے کی قدر بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتری کی طرف آنے لگی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 16پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر انٹر بینک میں198 روپے 90 پیسے کی سطح پر آگیا۔تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ ہورہی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/m03OWY8V6G pic.twitter.com/HBkS9Yb2PL
— SBP (@StateBank_Pak) May 30, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر199 روپے 06 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ٹریڈنگ میں مثبت رجحان نظر آرہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.