رپورٹر کے سوال پر فلمسٹار میرا بوکھلاہٹ کا شکار،ویڈیو وائرل

123

لاہور: فلمسٹار میرا  اکثر اوقات اپنے نت نئے بیانات  کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر  اداکارہ ایک ایسے سوال پر اپنے مزاحیہ جواب کی وجہ سے سرخیوں میں آگئیں جو انہیں سمجھ نہیں آیا۔

 

اداکارہ میرا کو حال ہی میں نئی آنیوالی  فلم رہبرا کے گانے کی لانچنگ تقریب میں دیکھا گیا جس میں عائشہ عمر اور احسن خان نے اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

تقریب میں میرا سے فلم کے بارے میں سوال پوچھا گیا، انٹرویو لینے والے نے میرا سے پوچھا، ’’آپ کا رہبرا کون ہے؟‘‘۔تاہم میرا فوری طور پر لفظ رہبرا کا مطلب نہیں سمجھ سکیں اور سوال کے جواب میں بوکھلاہٹ کا شکار میرا نے کہا، رہبرا، رہبرا؟” اس کے بعد انہوں نے رپورٹر سے ہی سوال کرتے ہوئے ’پیسوں کا اشارہ‘ کیا اور لفظ رہبرا سے مراد پیسے کو سمجھ لیا۔

 

سوشل میڈیا پر میرا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.