برسلز: مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی آمد کا بگل بج گیا، یورپین یونین نے روس سے خام تیل کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی بلاک کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ،
یورپی یونین کا سربراہ اجلاس برسلز میں ہوا جس میں روس سے خام تیل کی بحری جہازوں کے ذریعے خریداری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، تاہم ہنگری، چیک ری پبلک اور چیکوسلواکیہ کو پائپ لائن کے ذریعے روسی تیل محدود مدت تک خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یورپی یونین کے اس فیصلے سے عالمی منڈی میں تیل کے بھاؤ بڑھ گئے جس سے پاکستان میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان نے دستک دے دی ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.