کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کر دی

25

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کر دی ہے جبکہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفد اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی جبکہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔
واضح رہے کہ 18 مئی کو پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جس کی تصدیق افغان طالبان کے ترجان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی تھی۔ 
ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا دونوں کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا بھی کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.