پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

69

لاہور:پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے  آج پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 8 رکنی صوبائی کابینہ نے پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔حلف اٹھانے والے وزراء میں خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغر ،اعلی حیدر گیلانی، رانا محمد اقبال ، سردار اویس خان لغاری اور ملک محمد احمد خان شامل ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے صوبائی وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  خلق خدا کی خدمت ہمارا مشن ہے نئے جذبے سے آگے بڑھیں گے ، عوامی مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔

تبصرے بند ہیں.