اسرائیل بھیجے گئے وفد پر مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی 

114

لاہور:اسرائیل بھیجے گئے وفد سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جھوٹے خط،جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد، تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری ہے ۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا  فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے،ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی  ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجائو ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

دوسر ی طرف ترجمان دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا،پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل آگیا، دفترخارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کےکسی وفدکےدورہ اسرائیل کے تصور کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دورےکا اہتمام ایک غیرملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کاموقف واضح اور غیرمبہم ہے ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پرمکمل قومی اتفاق رائے ہو۔

تبصرے بند ہیں.