مانسہرہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار مارچ کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ری جیکٹ کردیا ہے۔ عمران خان کا لانگ مارچ اس لیے ناکام ہوا کہ لوگوں کے بچے گرمی میں لو کے تھپیڑے کھا رہے تھے اور عمران خان کے بچے لندن میں ٹھنڈی ہوا کھا رہے تھے۔
مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے سرکاری وسائل استعمال کیے گئے۔ سرکاری گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ اتنے آنسو لوگوں کو آنسو گیس کی وجہ سے نہیں آئے جتنے عمران خان کے دھوکے کی وجہ سے آئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دو نمبر انقلاب اس لیے ناکام ہوگیا کیونکہ انقلاب سرکاری ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر نہیں آتے ۔ انقلاب بیچ راستے سے یوٹرن لے کر بنی گالا بھاگ جانے سے نہیں آتا۔ عمران خان سپریم کورٹ کو کہہ رہا ہے کہ 20 لاکھ لوگ بھیج کر میرا دھرنا کامیاب کرائے۔
تبصرے بند ہیں.