نیویارک: امریکا نے تازہ ترین میزائل حملوں کے باعث شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
امریکا نے دو روسی بينکوں ، ايک شمالی کوريائی کمپنی اور ايک ایسے شخص پر تازہ پابنديوں کا اعلان کيا ہے ، جس پر الزام ہے کہ اس نے پيونگ يانگ کے ہتھياروں کے پروگرام ميں معاونت فراہم کی ۔
محکمہ خزانہ کی پابنديوں کے زمرے ميں آنے والے روسی بينکوں کے نام بينک اسپٹنک اور فار ايسٹرن بينک ہيں ۔ امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کی شمالی کوريا پر مزيد پابنديوں کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ کے ايک دن بعد سامنے آئی ، جسے روس اور چين نے ويٹو کر ديا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.