سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا

11

ریاض: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا  جس سے لوگوں کے پاس موقع ہو گا کہ قبلہ کے درست رخ کا تعین کر سکیں۔

ماہرین فلکیات  کی پیشگوئی کے  مطابق آج   پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر18 منٹ پر  یہ منظر دیکھا جا سکے گا جب سورج کعبہ کے عین اوپر ہو ‏گا جس سے  قبلے کاصحیح رخ متعین کیا جا سکتا ہے۔

 

ادارہ فلکیاتی علوم کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ بر صغیر، و سطی، مغربی ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکا، ‏کینڈا سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ماہرین نے بتایا کہ جو علاقے مکہ سے فاصلے پر اور دور ہوں گے ان کے لیے قبلے کا رخ متعین ‏کرنا بہت آسان ہو گا۔
واضح رہے کہ جس طرح سورج ‏کعبہ کے عین اوپر آجاتا ہےاسی طرح چاندبھی آجاتاہے۔

تبصرے بند ہیں.