پاکستانی کوہ پیما سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماؤنٹ مکالوسر کرلی

12

لاہور: پاکستانی کوہ پیما سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماؤنٹ  مکالوسر کرلی.

 

الپائن کلب آف پاکستان کے بیان کے مطابق اس وقت نیپال میں موجود پاکستانی نوجوان کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو  سر کر لی۔

 

پاکستان کے دو کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا۔

سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا، سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا۔

 

سرباز علی خان نے چند روز قبل ہی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا۔

دوسری 20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.