لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کے دوران برقعے میں ملبوس خاتون کی بدتمیزی کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے والے پولیس اہلکار کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے اور تعریفی کلمات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سوشل میڈیا پرواِئرل ویڈیو میں خاتون کو سڑک پر شہباز نامی پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے دیکھا گیا تاہم خاتون کے نامناسب رویے پر پولیس اہلکار نے انتہائی صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور خاتون کو جواب تک نہ دیا۔ویڈیو میں ایک اور خاتون کی بھی برقع پوش خاتون سے سوال کرنے کی آواز آتی ہے کہ کیا آپ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جس پر وہ نفی میں جواب دیتے ہوئے پولیس اہلکار سے بدتمیز کا سلسلہ جاری رکھتی ہے۔
شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہوگئے۔
لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلوانے کی کوشش کی۔جس پر کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔۔ @RwpPolice pic.twitter.com/RBPJlup4xF— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 26, 2022
س وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے تحمل کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار کو سراہا جس کے بعد پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے بھی پولیس اہلکار شہبازکی ویڈیو شیئرکی گئی ۔جس میں انہوں نے بتایا کہ خاتون انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہی تھیں لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں جن کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے، ہمیں دوران ٹریننگ سکھایاجاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا۔
What a piece of shit pic.twitter.com/j2kxIQYdDO
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) May 25, 2022
نیو نیوز کے اینکر پرسن اور معروف صحافی سید طلعت حسین نے بھی خاتون کی ویڈیو شیئر کی ۔
تبصرے بند ہیں.