حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کر دی

85

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے والی حکومت نے کسانوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور کھاد کی قیمت میں واضح کمی کرتے ہوئے سرکاری قیمت مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 389 روپے تک کی کمی کرتے ہوئے ریٹیل قیمت 1768 روپے مقرر کر دی ہے۔ 
وزرت صنعت و پیداوار نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق فوری ہو گا اور یہ 7 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔ 
دوسری جانب شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے کا ہو گیا ہے۔ 
اسی طرح 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 490 روپے ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.