لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے کے سکولوں میں اوقات کار آج سے کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں جن کے مطابق سکولوں کی چھٹی آج سے 11 بجے ہو گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ پنجاب میں جاری ہیٹ ویو سے بچوں کو بچانے کیلئے کیا گیا ہے اور تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز یعنی 31 جولائی تک ان ہدایات پر عملدرآمد کریں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جون سے 31 جولائی تک سکول بند رہیں گے۔
قبل ازیں سندھ اور پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں میٹرک کے طلبہ کو سخت ’امتحان‘ سے گزرنا پڑا اور کئی امتحانی مراکز میں بجلی نہ ہونے کے باعث طلبہ کی حالت غیر ہونے سے متعلق خبریں بھی منظرعام پر آئیں۔
تبصرے بند ہیں.