عوام پر پٹرول بم گر گیا، تیل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

83

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھائی گئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت  پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30روپے مہنگی کرنے جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت 179.86، ڈیزل کی 174.15 ،لائٹ ڈیزل 148.31 روپے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 155.56 روپے ہوگی ۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا پٹرول برھانے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ ہے ۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غریبوں پر بوجھ ڈال دیں۔ عمران خان کی حکومت جانے لگی تو پٹرول بم ہمارے لیے چھوڑ دیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فارمولا پر جاوں تو پیٹرول205روپے لیٹر ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔ سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا۔ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.