وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام

103

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنے ڈی چوک پہنچ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں خدمات انجام دینے والے پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مشکل حالات میں لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کی ذمہ داری  ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے اہلکاروں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

تبصرے بند ہیں.