روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

128

لاہور: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قیمت 202 روپے 50 پیسے کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ  کے بعد  پاکستان کی تاریخ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آج ڈالر کی قیمت 202روپے 50 پیسے ہوگئی۔

گزشتہ روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر  کی قیمت 201 روپے 92 پیسے تک پہنچی تھی۔

 

ماہرین کے مطابق  ملک میں عدم سیاسی استحکام اور  اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کے باعث روپے پر دباؤ مزید بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے مشروط کردیا۔تاہم حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔

تبصرے بند ہیں.