مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 3 کشمیری شہید

10

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جبکہ اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جبکہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں کئے گئے اس نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ 
دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا ہے۔ قابض بھارتی فوج 2 دنوں کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.