اسلام آباد پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم

10

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم دیتے ہوئے شیلنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144نافذ کررکھی ہے جبکہ ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم دیدیا ہے جس کے بعد اب پولیس اہلکار امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے شیلنگ کے سامان فراہم کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پر جمع ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند کارکنان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.