پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمد

93

لاہور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما زبیر خان نیازی کے گھرسے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ ملتان روڈ پر چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، پی ٹی آئی رہنما زبیرنیازی فرار ہوگئے تاہم پولیس  نے موقع سے  تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔

 

برآمد  ہونے والے اسلحہ میں چھیانوے ایس ایم جی رائفلز، چھبیس میگزین، دو سو تئیس بور کی چھ گنز، تیرہ رائفلز قبضہ میں لیں۔

 

تبصرے بند ہیں.