امریکہ: اسکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

62

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18  بچوں سمیت 21 افراد ہلاک  جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

 

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد 18برس کا حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا جس کو پولیس نے نشانہ بنایا اور ہلاک کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.