لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی گزشتہ روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار کمال احمد کی شہادت سے متعلق دئیے گئے بیان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری پرویز الٰہی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں شہادت پانیوالے پولیس کانسٹیبل کمال احمد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کس بات کا شہید؟ کیا وہ شہری کے گھر میں ڈاکوؤں کو پکڑنے گیا تھا؟ کسی کو کیا علم کہ اس کے گھر میں آنے والا ڈاکو، چور یا کون ہے؟
پولیس کانسیٹبل کو شہید کیوں کہا؟ کیا وہ ڈاکو پکڑنے گیا تھا؟
پرویز الہی کا پولیس اہلکار کے قتل کی مذمت سے انکار۔۔
چوہدری پرویز الہی پر عمران خان کے اثرات ـ#فسادیوں_کا_ٹھکانہ_جیل pic.twitter.com/nGrDxDWjLS— . (@Precious_Maria_) May 24, 2022
چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ گھر میں اگر کسی کی بیوی، ماں، بہو، بہن اور بیٹی ہو اور کوئی دروازہ توڑ کر اندر گھس آئے تو اسے کیا سمجھا جائے گا؟ اسے تو یہی لگے گا کہ میرے گھر میں چور ڈاکو گھس آئے ہیں پھر پولیس اہلکار کیساتھ وہی سلوک ہوا جو ایک ڈاکو کیساتھ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ساجد بخاری نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کریک ڈاؤن کے دوران پولیس ٹیم پر فائر کر دیا گیا جو وہاں موجود کانسٹیبل کمال احمد کی چھاتی پر لگا ۔ پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی کارکن ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.