قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: مریم نواز

14

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  شریف نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران   پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر  ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے  پیغام میں مریم نواز نے  کہا کہ ’آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔‘

لیگی نائب صدر نے کانسٹیبل کمال کی شہادت پر اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ’کئی دنوں سے ریاست کو ’خونی انقلاب‘ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘

مریم نواز کی ٹویٹ کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کہتے ہیں کہ پہلے پولیس سےغیر قانونی کام کرواتے ہو اور اب اس اہلکار کی موت پر مگرمچھُ کےآنسو بہا رہی ہو۔

’کسی کے گھر میں رات کے اندھیرے چور داخل ہوتے ہیں۔ پولیس عوام کی محافظ لیکن آپ نے ہمیشہ پولیس کا غلام استعمال کیا چاہے ماڈل ٹاؤن ہو یا اسکے علاوہ بے شمار واقعات۔‘

تبصرے بند ہیں.