پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

207

کراچی: پنجاب پولیس کے بعد سندھ میں بھی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا،  رکن قومی اسمبلی  اور  پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان محسود کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل  رکن قومی اسمبلی پی ٹی آ ئی رہنما  سیف الرحمان  اور  کراچی کے صدر بلال غفار  کے گھر پر بھی  چھاپہ مارا  ہے  جبکہ رکن قومی  اسمبلی عطا اللہ خان  اور سعید آفریدی اور ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر پر بھی چھاپے کی اطاع ملی ہے۔  رکن سندھ  اسمبلی راجہ اظہر کے مطابق  سیف الرحمان  کو پولیس نے  حراست میں لے لیا  ہے۔جبکہ پی ٹی آئی ایم این اے عطا اللہ خان کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں سے باز رہے، سندھ حکومت پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کرے، امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے ان کے دن گنے چاجکے ہیں ، شہباز شریف، مراد علی شاہ فاشسٹ مودی کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں، آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی ہمارے حوصلے نہیں ٹوٹ سکتے. انہوں نے  گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی فوری رہائی اور  چیف جسٹس سے  پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا.

تبصرے بند ہیں.