پی ٹی آئی کے منحرف رہنماءنور عالم خان پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

45

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نور عالم خان کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان کا نام بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تجویز کیا تھا جبکہ وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے ان کے نام کی تائید کی اور یوں وہ پی اے سی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ 
دوسری جانب نو منتخب چیئرمین پی اے سی نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین کسی کے ساتھ بد اخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا، آڈیٹر جنرل آفس 5 کروڑ سے زائد کے آڈٹ پیراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لائیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل آفس 5 کروڑ سے کم کے آڈٹ پیراز ڈی اے سی میں سیٹل کریں، میں احتساب اور قانون کی بالادستی پہ یقین رکھتا ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احتساب کا بھی احتساب کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.