انٹربینک میں ڈالر 201 روپے کا ہو گیا

48

کراچی: پاکستان میں غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جو انٹر بینک میں مزید 86 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک میں ڈالر نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا جبکہ آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
اس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ کاروبار بند ہونے تک اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.