پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ فوج کو کہتا ہے کہ آپ نے کہا کہ ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل ہی رہیں ۔ ہمارے لانگ مارچ کو روکا گیا تو ایکشن لیں گے۔
پشاور میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک بھر سے سب 25 مارچ کو 3 بجے سری نگر ہائی وے پہنچیں میں آپ کو ادھر ہی ملوں گا۔ خود خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ کی قیادت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جتنی بھی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں گے۔ جب تک اسمبلیاں تحلیل اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوگا اسلام آباد سے نہیں آئیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے میری جان کو خطرہ ہے سب جھوٹ ہے میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.