عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

110

 

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ 25 مئی کو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ لینے تک واپس نہیں آئیں گے۔

 

کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد عمران خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا سے 8 ماہ پہلے میرے خلاف سازش ہوئی اور گزشتہ اگست میں مجھے پتا چل گیا تھا کہ اپوزیشن میرے خلاف سازش کر رہی ہے۔ سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن اسے روک نہیں سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کو میری جگہ لایا گیا۔ ہمارے ایم این ایز کو 40-40  کروڑ روپے میں خریدا گیا ۔ جب مجھے ہٹایا گیا تو ملک ترقی کر رہا تھا بے روزگاری ختم کردی گئی تھی ،کرپشن نہیں تھی ۔

 

شہباز شریف حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر رہی بتایا گیا تھا کہ یہ تجربہ کار لوگ ہیں ۔ ہماری حکومت میں مہنگائی کم انہوں نے 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافہ کردیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے فوج پر بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.