کراچی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی پاکستان چھوڑنے سے قبل ایک نئی ناقابل یقین ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ عامر لیاقت ایک بار پھر دانیہ کو واپس اپنانا چاہتے ہیں اور ویڈیو کے ذریعے دانیہ تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں کہ اگر وہ واپس لوٹ آئیں تو پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیںگے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں عامر لیاقت کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ’میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے‘۔تاہم اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ ’اگر دانیہ واپس آتی تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں‘۔
تبصرے بند ہیں.