سابق وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا 

60

اسلام آباد: سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو تھانہ کہسار لے جایا گیا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو فوری تھانے پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

 

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والدہ کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے ان کی والدہ سے مار پیٹ کی اور ساتھ لے گئے ۔ ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ والدہ کو اینٹی کرپشن پنجاب ، لاہور ونگ اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج تھا اور اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم شیریں مزاری کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی ۔

 

نیونیوز نے شیریں مزاری اور مزاری خاندان کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں ایف آئی آر کی تفصیلات حاصل کرلیں ، شیریں مزاری اور انکا خاندان دو سو سے زائد مزارعین کی ملکیتی اور سرکاری اراضی پر قابض نکلے ۔ اینٹی کرپشن حکام ڈی جی خان نے کرپشن میں ملوث محکمہ مال کے پٹواریوں پر مقدمہ درج کرلیا ، تحقیقات کے بعد شیریں مزاری اور ان کے والد کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ۔

 

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر شدید مذمت کی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.