حکومت کا مدت پوری کرنے کے بجائے الیکشن میں جانے کا فیصلہ ، اعلان جلد متوقع 

68

 

اسلام آباد: حکومت نے مدت پوری کرنے کے بجائے الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں اعلان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کردیا جائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے اور پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.